سب کو الیکشن کا چاند مبارک ، اگلی باری پی پی کی ہو گی، بلاول بھٹو زرداری


کراچی (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی وسابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سب کو الیکشن کا چاند مبارک ، اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہوگی، بہتر ہوتا الیکشن کمیشن خود ہی اعلان کر دیتا، عدالت کو مداخلت نہ کرنا پڑتی،اب عدالت نے کہا تو 8 فروری کو الیکشن ہوگا،پی ٹی آئی سے اتحاد کاکوئی فیصلہ نہیں کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فلاحی تنظیم کے تحت چلنے والے مختلف اداروں کا دورہ کیا،صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا اب 8 فروری کو انتخابات ہونے چاہئیں، کسی ایک الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، اس لیے امید نہیں رکھتے مگر پھربھی کامیاب ہوئے اب بھی پی پی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی،امید ہے اب لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی،اصولی طور پر ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، 2018 کے الیکشن دیکھ لیں سب کے سامنے ہے، تاریخ میں پہلی بار سوشل میڈیا پر نسل کشی دیکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی سے اتحاد کاکوئی فیصلہ نہیں کیا، کسی بھی غیرقانونی کام کا ساتھ کوئی جماعت نہیں دے سکتی، ہیومن رائٹس پر پیپلز پارٹی کا سخت موقف ہے۔

فضل الرحمن سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین پی پی نے کہاتاریخ آچکی ،موسم بھی ٹھیک ہے، پیپلز پارٹی کی انتخابی و عوامی رابطہ مہم جاری رہے گی، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کی تجویز دی تھی،پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کو میثاق جمہوریت پر آنا چاہیے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا انسانی حقوق کا واویلا کرنےوالے ممالک فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت پر کیوں خاموش ہیں، انسانی حقوق پر سوالات اٹھ رہے ہیں، یوکرین پر لیکچر دینے والے فلسطین میں نسل کشی پر بھی بولیں