بہاولپور(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے کہا ہے کہ ضلع بھرکے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ اس سلسلہ میں انسداد سموگ کے حوالہ سے سکولوں میں طلباءاور اساتذہ نے ماسک کا استعمال شروع کردیا ہے۔ سکولوں میں دوران تعلیم سموگ کے نقصانات اور حفاظتی تدابیر بھی بارے طلباءکو آگاہ کیا جارہا ہے اور تمام امور کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ طلباءکی صحت کے لیے ماسک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباءکا ماسک کے استعمال اور سموگ سے محفوظ رہنے کے حوالہ سے شعور اجاگر کیا جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ سموگ سے بچنے کے لیے فصلوں کی باقیات ہرگز نہ جلائی جائیں اور انھیں درست طریقے سے تلف کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سموگ اور آلودگی کاباعث بننے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
اساتذہ اور طلباءماسک کا استعمال یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر بہاولپور



















