گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) سموگ، آلودگی کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب نے ایمرجنسی نافذ کردی، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے سلسلہ میں جاری اجلاس میں محکموں کو ٹاسک سونپ دئیے۔
تمام محکمے مربوط کوارڈینیشن کے ذریعے آلودگی کا باعث بننے والے تمام محرکات (آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں، گاڑیوں، کوڑا کرکٹ، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں) اور دیگر عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کےاحکامات جاری کر دیئے گئے، اسسٹنٹ کمشنرز، تحفظ ماحولیات، ٹریفک پولیس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر سموگ پالیسی 2023 کے تحت کاروائیاں کریں
، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا سموگ آلودگی کی روک تھام کیلئے دیہی علاقوں میں اب گاوں چمکیں گے پروگرام کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹیوں / ٹیموں کو متحرک کرنے کا فیصلہ، شہر اور گردونواح میں آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کیخلاف کریک ڈاون کیلئے خصوصی سکوارڈ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ، ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے محکمے سرگرم



















