اسلام آباد (بیورورپورٹ)احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو پارک لین ریفرنس میں بھی طلب کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی،وکیل صفائی ارشد تبریز نے موقف اختیار کیا جب معاہدہ ہوا تب آصف زرداری پارک لین کے ڈائریکٹر نہیں تھے ،عدالت نے کہا ابھی نوٹسز جاری کرتے ہیں باقی بعد میں بتا دیں۔
جج نے آصف زرداری سمیت 19 ملزموں کو طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے،کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔
سابق صدر آصف زرداری پارک لین ریفرنس میں بھی طلب



















