صرف ایک شخصیت کی خاطر انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے ،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے کہاہے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات پربونوں کے ماتھے پر پسینہ آجاتا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاصرف ایک شخص کیلئے قانون کا پیمانہ مختلف ہونے سے کئی سوالات جنم لے چکے ،صرف ایک شخصیت کی خاطر انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاانتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے ملکی ساکھ خراب ہو رہی ہے،صرف سندھ میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا طوفان ہے باقی 3صوبوں میں نہیں۔


ادھر سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا آئینی بحران سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ دے ،پنجاب حکومت کااکتوبر سے فروری تک نیا بجٹ منظور کرناآئین کی خلاف ورزی ہے، یہی صورتحال خیبرپختونخوا میں ہونے جا رہی ہے،رضا ربانی نے مزید کہااگر الیکشن جنوری یا فروری میں انتخابات نہیں ہوئے تو ایک اور آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی،نصف سینٹ کی مدت مارچ میں ختم ہو جائے گی۔