سرائے عالمگیر( سعید رشید)غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے انتظامات مکمل وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ضلع گجرات سے ڈی پورٹ کرنے کیلئے عملدرآمد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے 31اکتوبر رات 12 بجے کے بعد ضلع گجرات میں انکی گرفتاریوں کے لیے آپریشن شروع کیا جائے گا ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر خضر حیات بھٹی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر چوہدری محمد اکمل اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس راجہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل تحصیلدار سرائے عالمگیر شمشیر حیدر رانجھا تحصیلدار گجرات عامر عدنان گوندل تحصیلدار افضل بھدر ڈی ایس پی سپیشل برانچ ملک خلیل سمیت دوسرے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بغیر کسی دستاویزات کے رہائش پذیر غیر ملکی افراد کیساتھ اوور سٹے ہونے والے افراد کو بھی ڈی پور ٹ کیا جائے گا۔
ضلع گجرات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے انتظامات مکمل



















