سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا آج سے چناب نگر میں آغاز ، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

لاہور (اپنے نمائندے سے) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 42ویں دو روزہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر آج 26اکتوبر سے مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں نہایت ہی تزک و احتشام سے شروع ہوگی۔ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعدادمیں کارکنان ختم نبوت قافلوں کی شکل میں شریک ہیں،قافلوں کی آمد سے چناب نگر کی فضا اللہ اکبر اور ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ہے۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظام کیلئے ڈی، پی،او،اورڈی،سی،اوچنیوٹ کی طرف سے پنڈال کے اطراف میں کم و بیش1400/افسران وملازمین کوتعینات کیاگیا ہے،حساس اداروں اورپولیس اہلکاروں نے پنڈال کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ضلعی پولیس انتظامیہ کی طرف سے داخلی اور خارجی راستوں پر کیمرہ جات،اور واک تھرو گیٹس نصب کرکے،بیرئیراور خار دار تاروں کا جال بچھا دیا گیا ہے،پولیس افسران نے اپنے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے انتظامی امورمیں کسی قسم کی شکایت اوراپنے فرائض منصبی میں کوتاہی نظر نہیں آنی چاہیے۔ شرکاءکو واک تھرو گیٹس اور کیمرے کی آنکھ سے گزار کر جامہ تلاشی کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت ہو گی۔ ختم نبوت کے رضا کاروں نے بھی پنڈال کے چاروں اطراف میں سیکیورٹی حصارکے تمام تر انتظامات سنبھال لیے ہیں۔پنڈال کے جنوبی اطراف میں کتب خانے، ٹوپی تسبیح، عمامہ جات سمیت کھانے پینے کی اشیاءکے بازار سج گئے۔ شرکائے کانفرنس کیلئے وسیع و عریض پنڈال، فری ڈسپنسری،استقبالیہ کیمپس، پارکنگ، خورد و نوش کیلئے ٹوکن سسٹم، سا¶نڈ اور لائٹس، ٹریفک پلان، قیام گاہوں اور میڈیا سیل جیسے بیسیوں شعبوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اسلامیان پاکستان درود شریف کا ورد کرتے ہوئے پنڈال میں داخل ہورہے ہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما¶ں مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا اور مولانا اسماعیل شجاع آبادی نے کانفرنس کے تفصیلی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی پانچ نشستیں ہوں گی۔ مختلف نشستوں کی صدارت مولانا سیدسلیمان یوسف بنوری، مولانا پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولاناصاحبزادہ عزیز احمد، مولاناصاحبزادہ خلیل احمد خانقاہ سراجیہ کندیاں، مولانا سید جاوید حسین شاہ، مولانا قاری محمد یاسین فیصل آباد، مولانا سعید یوسف پلندری، صوفی محمد دین گوجرہ، مولانا شہاب الدین موسیٰ زئی شریف، مولانا محب اللہ لورالائی، مولانا مفتی محمد حسن لاہور، مولانا فضل محمد، پیر رضوان نفیس، سائیں مولانا عبدالمجیب بیر شریف اور دیگر مشائخ عظام فرمائیں گے۔ آج کی نماز فجر کے بعد عالمی مجلس لاہور کے امیر مولانا مفتی حسن عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت پر درس قرآن ارشاد فرمائیں گے جبکہ بعدازاں دیگر علماءکرام بھی خطاب فرمائیں گے۔ عصر کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوگی۔ شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا شرکاءکے تحریری سوالات کے جوابات دیں گے۔ مغرب کی نماز کے بعد معروف روحانی شخصیت، قاضی ارشد الحسینی مجلس ذکر کرائیں گے۔ عشاءکی نماز کے بعد، جمعیت علماءپاکستان کے شاہ محمد اویس نورانی، مولانا ابو الخیر محمد زبیر، خواجہ مدثرمحمود تونسوی خواجہ نظام الدین سیالوی، عبداللہ گل،متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مولانا سیدضیاءاللہ شاہ بخاری، انجینئر ابتسام الٰہی ظہیر، جمعیت علماءاسلام کے مولانا امجد خان،مولانا سید محمود میاں، مولانا قاضی مشتاق احمد، قاری عبدالوحید قاسمی، جماعت اسلامی کے سراج الحق، جناب لیاقت بلوچ، کے علاوہ مولانا فضل الرحمان درخواستی و دیگر حضرات خطاب فرمائیں گے۔ کل بروز جمعتہ المبارک صبح کی نماز کے بعدشیخ الحدیث مولانا منیر احمد منور عقائداسلامیہ پردرس قرآن ارشاد فرمائیں گے۔ جبکہ دس بجے والی نشست میں مولانا قاسم سیوطی، مولانا وسیم اسلم، مولانا خالد عابد، مولانا شامی، مولانا عابدکمال حقانی،مولانا اقبا ل ساقی ڈیرہ غازی خان، مولانا ساجدمحمود، مولانا عبدالرزاق اوکاڑہ، مولانا اویس کوئٹہ، مولانا حنیف سیال، مفتی خالد میرکشمیر، مولانا عبدالرشید غازی فیصل آباد، مولانا نعیم بھکر،مولاما سلمان معاویہ، مولانا ارشاد فاروقی، مولانا سمیع اللہ،مولانا عرفان بزیزی،مولانا سید سلیمان شاہ،مولانا فاروق، سمیت متعدد مبلغین ختم نبوت خطاب کریں گے۔ قبل از جمعہ مولانا فضل الرحمن درخواستی، مفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور، سابق ایم این اے مولانا اسعد محمود اور بعد نماز جمعہ آخری نشست منعقد ہوگی جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، مولانا عبد الغفور حیدری اورمولانا خواجہ عبد الماجد صدیقی،مولانا قاری اکرام الحق خطاب فرمائیں گے۔ علاوہ ازیں نعتیہ کلام سید سلمان گیلانی، طاہر بلا ل چشتی مولانا شاہد عمران عارفی، مولانا محمد قاسم گجر، فیصل بلال حسان اور امین برادران و دیگر نامور شعراءنعتیہ کلام پیش کریں گے۔