ساہیوال(بےورورپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کے تحت غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے کارروائیاں، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ہوٹلز، سویٹس اینڈ بیکرز، ملک شاپس، ٹافی پروڈکشن یونٹس اور کریانہ سٹورز کی چیکنگ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے، 10 کلو ناقابل سراغ پا¶ڈر، 28 کلو ایکسپائرڈ پروڈکٹس، 14 لٹر غیر معیاری مشروبات تلف۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سیف فوڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت ڈویژن بھر میں غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں تھانہ فتح شیر کے قریب ہوٹل کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، سٹوریج ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 10 ہزار، پرل میرج ہال کے قریب سویٹس اینڈ بیکرز کو ایکسپائری اشیاءکی موجودگی پر 10 ہزار جبکہ طفیل شہید روڈ پر کولڈ سٹور کو سٹوریج ایریا میں گندا پانی جمع ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ اسی طرح عارف والا روڈ پر ٹافی پروڈکشن ہونٹ کو خوراک کی تیاری میں غیر معیاری پا¶ڈر کا استعمال کرنے، کنفیکشنری آئٹمز پر غلط لیبلنگ کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اس کے علا¶ہ چک 30/2R میں جبوکہ روڈ پر نمک یونٹ کو نمک میں آئیوڈین کی کمی پائے جانے پر 5 ہزار، 2/1RA اور 11/1RA رینالہ خورد میں 2 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری اشیائے خوردونوش بیچنے پر 6500 روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ مزید چونیاں روڈ حجرہ شاہ مقیم میں پیزا پوائنٹ کو ایکسپائرڈ ساسز کا استعمال کرنے اور کچن ایریا میں گندگی پائے جانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید برآں قبولہ روڈ عارف والا میں شاپنگ سنٹر کو ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے پر 20 ہزار جبکہ چوک بابا شیخ جمال پاکپتن میں کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ نمک بیچنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ساہیوال:فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،خلاف ورزی پر مالکان کو بھاری جرمانے



















