چنیوٹ (رانا وقاص)ہفتہ صحت منانے کا مقصدکم وسائل والے طبقات تک صحت کی خدمات مفت پہنچانا اور عوام کو آگاہی دینا ہے،یہ بات ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا نے ہیڈکوارٹرہسپتال میں ہفتہ صحت پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کی ، اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق ،ڈی ایچ اور ڈاکٹر شہزادخلیل ،ایم ایس ڈاکٹر محمد خان ، اخلاق احمد ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر یونیسیف چنیوٹ ے علاوہ دیگر سینئرڈاکٹرز اور ہیلتھ ایکسپرٹ بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کا¶نٹرز پر فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ،سینئر ڈاکٹرز/ہیلتھ ایکسپرٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نے بتایا کہ مریضوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے جس کے بعد کلینیکل ہسٹری،بنیادی معائنہ کے بعد سکریننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کے پھیپھڑوں کی صحت، ٹی بی کی سکریننگ، حاملہ خواتین کا چیک اپ، حاملہ خواتین اور دو سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن،کونسلنگ اور طبی رہنمائی کی جائےگی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رجا کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے شعبہ صحت کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کے تحت ہفتہ صحت شروع ہوگیا ہے جس کے تحت صحت مند زندگی کی جانب آگے بڑھا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ وہ خود اور اپنی فیملیز کی صحت کے تحفظ کے لئے کیمپ کا دورہ کریں، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز کی حاضری ،صفائی کی صورتحال و دیگر امور کو چیک کیا ، انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور عملہ و ڈاکٹرز کے رویہ اور ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا ، ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ اور ایم ایس کو تما م امور میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔
ہفتہ صحت منانے کا مقصد محروم طبقات کو سہولیات کی فراہمی ہے:ڈپٹی کمشنر چنیوٹ



















