بہاولپور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہسپتال ویسٹ سپروائزری کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ہوا،اجلاس میں اے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز رسول، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انصرعباس، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی نے کہا ہسپتال کا ویسٹ میٹریل درست طریقہ سے تلف کیا جائے اورویسٹ میٹریل قانونی طریقہ سے تلف نہ کرنے پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انصر عباس نے بتایا کہ جون2023 ءسے اب تک ہسپتال کے ویسٹ میٹریل کی خرید و فروخت میں ملوث کباڑ خانوں کے متعلقہ افراد کے خلاف 18ایف آئی آرز درج کرائی گئیں اور7کباڑ خانوں کو سربمہر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال ویسٹ کی بہتر طریقے سے تلفی کے لئے مانیٹرنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
ویسٹ میٹریل درست طریقہ سے تلف کیا جائے: سمیرا ربانی



















