سرگودھا( سحر محمود افضل اعوان) سرگودھا ریجن کی داودخیل سیمنٹ فیکٹری میں افسر کی فائرنگ سے 2 افسران جاںبحق اور ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا،ڈی پی او نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ داودخیل سیمنٹ فیکٹری میں تلخ کلامی پر ڈپٹی منیجر وقاص بنگش کی فائرنگ سے دو افسران ڈپٹی جنرل منیجر عبدالوہاب اور پلانٹ آپریٹر عبدالصمد تری خیل جاں بحق اور ایک ملازم عمر جٹ شدید زخمی ہو گیا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی مطیع خان نے سیمنٹ فیکٹری داﺅدخیل پہنچے ،جائے واردات کا معائنہ کرتے ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ایکٹنگ ڈی ایس پی سرکل داود خیل،ایس ایچ او تھانہ داود خیل اور انوسٹی گیشن ٹیم کو شواہد اکھٹے کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دےدیا۔
ڈی پی او نے فیکٹری انتظامیہ سے وقوعہ کی بابت دریافت کر کے معلومات حاصل کیں اور انوسٹی گیشن آفیسر کوضروری کاروائی کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈی پی او مطیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ وقوعہ میں ملوث ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔
سرگودھا:سیمنٹ فیکٹری میں ڈپٹی منیجر کی فائرنگ ،2 افسر جاں بحق،ملازم زخمی



















