پی ٹی آئی الوادع!،عمران نے نفرت پھیلائی،سائفر کو سیاسی بیانیہ بنایا،فرخ حبیب

لاہور(اپنے نمائندے سے)سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی کو الوادع کہہ دیا،استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاپچھلے 5 ماہ سے اپنے گھروں میں موجود نہیں تھے، 9 مئی واقعہ کے بعد قانون کا سامنا نہیں کیا، فیملی کےساتھ رابطہ منقطع کرنے کی کچھ وجوہات ہیں،خود احتسابی کا عمل بہت ضروری ہوتا ہے ، چیئرمین پی ٹی کو ساڑھے 3 سال حکومت کا موقع ملا، آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا، آپ نے پرامن کی بجائے پرتشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا،ملک کوتشدد کی سطح پرلے آئے،عدم اعتماد کے بعد ہمیں چین سے بیٹھنے دیاگیا نہ عوام کو، نوجوانوں کو پرامن کی بجائے پرتشدد مزاحمت کی راہ پر ڈالا گیا، پاکستان کو قائداعظم کا حقیقی پاکستان بنانا چاہتے تھے، بعض اوقات جذبات میں آپ بہت آگے چلے جاتے ہیں۔

سابق وزیر مملکت نے کہامعصوم لوگوں کے مائنڈز کو ہائی جیک کرکے جذبات کوبھڑکایا گیا، سیاستدان گھروں سے گرفتار ہوتے ہیں پہلے بھی گرفتار ہوتے رہے ہیں، چیئر مین پی ٹی آئی مسلسل پیغام دیتے رہے مجھے آج پکڑنے آرہے ہیں، کل پکڑنے آرہے ہیں،نفرت کے پیغامات کوپروان چڑھایا،غیر ذمہ داری کامظاہرہ کرکے ذہن سازی کرکے لوگوں کو تیار کیا۔

فرخ حبیب نے کہا سانحہ9مئی افسوسناک وقابل مذمت تھا،سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائےگا،چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری سے بچنے کیلئے چاہتے تھے لوگ لڑیں،عمران خان نے ایسا ذہن بنایا لوگ اپنی افواج کےخلاف لڑنے نکل پڑے، بدقسمتی سے چیئرمین پی ٹی آئی تشدد کوپروان چڑھاتے رہے ۔

سائفر پر فرخ حبیب نے کہااجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا سازش نہیں مداخلت ہے، پاکستان نے سائفر پر ڈی مارش کیا، عمران خان نے قومی مفاد کی بجائے سائفر پر سیاسی بیانیہ بنایا،چیئرمین پی ٹی آئی نے سکھایاتھااثاثے ظاہرکرواور خودتوشہ خانہ سے گھڑیاں لے لیں،کابینہ ممبران لاعلم رہے،چیزیں چھپائی گئیں،القادرٹرسٹ بناناتھاتوآپ نے بندلفافے کوکابینہ سے پاس کرالیا،شوکت خانم ہسپتال پرکوئی سوال نہیں اٹھاتاتھا،چیئرمین پی ٹی آئی اپنے مقصد سے ہٹ گئے،آپ کوکہناچاہیے تھاٹھیک ہے جیل جانے کیلئے تیارہوں،لیڈرتوکہتے ہیں جیل سسرال ہے، آپ اورعام آدمی کے جذبات میں فرق نہیں،ملک کوکیسے لیڈکر سکتے ہیں،لیڈرراستہ دکھاتاہے،باقیوں سے بہترسوچتاہے۔