رینالہ خورد:سرکاری ملازمین اور اساتذہ پر ظلم کیخلاف بلدیہ آفس کی تالہ بندی

رینالہ خورد(عثمان جاوید) سرکاری ملازمین کی پینشن میں کمی اور اساتذہ کرام پر ظلم کے خلاف بلدیہ آفس میں تالہ بندی کی گئی۔

صدر ایپکا میونسپل کمیٹی نعیم جاوید، جنرل سیکرٹری راو ضیاءالدین، ضلعی نائب صدر چوہدری طارق الطاف و ملازمین نے لیوانکیشنمٹ رول میں تبدیلی، سرکاری ملازمین کی پینشن میں کمی اور اساتذہ پر ظلم کے خلاف مکمل تالا بندی کرکے دھرنے پر بیٹھ گئے اور حکومتی ظلم کے خلاف نعرے بلند کیے گئے۔

صدر ایپکا میونسپل کمیٹی نعیم جاوید نے اتحاد پریس کلب رینالہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور حکومت ہمارے حق ہم سے چھین لیں ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے اور بھرپور پرامن احتجاج ریکارڈ کروا کر ثابت کر دیں گے کہ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ کرام پر لاٹھی چارج ظلم کے مترداف ہے جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک تالہ بندی کرکے دھرنے پر بیٹھیں رہےں گے۔