چونیاں(تحصیل رپورٹر) چونیاںشہر کی مین شاہراہ پر غیر قانونی منی بس اسٹینڈز بھرمار ،فیروز پوری ہوٹل کے سامنے غیر قانونی منی بس اسٹینڈ قائم، کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نیو بس ٹرمینل نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا،انتظامیہ کی سرپرستی یا کسی بااثر شخصیت کی سہولت کاری،مافیا روزانہ پرچی کی مد میں لاکھوں روپے بٹورنے لگے۔
چونیاں شہر بھر میں جگہ جگہ مین شاہراہِ پر غیر قانونی منی بس اسٹینڈ مافیا متحرک ہے،فیروز پوری ہوٹل،دفتر میونسپل کمیٹی اور کارڈیک سنٹر کے سامنے غیر قانونی منی بس اسٹینڈ قائم کر دیئے گئے۔ انتظامیہ کی ملی بھگت یا کسی بااثر شخصیت کی سہولت کاری سے مافیا روزانہ لاکھوں روپے بٹورنے لگے۔
شہر بھر میں ٹریفک گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا طلباءوطالبات کو سکول آنے جانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا حتیٰ کہ ایمبولینس کو بھی گزرنے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں جس سے متعدد مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں ،ٹریفک اہلکار بھی غائب ہو جاتے ہیں جس سے شہریوں اور مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ھے،شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ،ڈی سی قصور اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر شہر بھر غیر قانونی منی بس اسٹینڈ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چونیاں میں غیر قانونی منی بس سٹینڈز کی بھرمار



















