ساہیوال(چودھری اشرف سے) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا دورہ ساہیوال، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 180 بیڈ کا کارڈیالوجی سنٹر بنانے کا اعلان، ساہیوال پاکپتن روڈ اور ساہیوال بائی پاس کی تعمیر مکمل کرنے کےلئے بالترتیب 2ارب اور 40کروڑ مزید جاری کرنے کا اعلان، شہر سے گزرنے والی اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی نے ساہیوال کا تفصیلی دورہ کیا،ڈی سی آفس میں پسپ پروگرام، ای رجسٹریشن نظام اور ترقیاتی منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ لی ،ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل وارڈ 3اورکارڈیالوجی بلاک گئے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب عثمان انور، کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، آرپی او ساہیوال رینج محبوب رشید، ڈپٹی کمشنرز ساہیوال اکرام الحق، اوکاڑ ہ ڈاکٹر ذیشان حنیف، پاکپتن امتیاز احمد خان کھچی، ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اور دوسرے متعلقہ محکموں کے افسر بھی ہمراہ تھے۔
پرےس کانفرنس میں صدر ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ راناجا وید نثار،چیئرمین چودھری اشرف،جوائنٹ سیکرٹری مرزا خالد ندیم،انفارمیشن سیکرٹری سلیم کاٹھیا،ارشد فرےدی،لیڈی رپورٹر ارم آصف،سرجن ڈاکٹر حافظ امجد،ڈاکٹر صفیہ اظہار،ڈاکٹر مہوش بھی موجود رہے۔
محسن نقوی نے کہاصوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کےلئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دے رہی،صحت و تعلیم اور ذرائع آمدورفت کی بہتری کے منصوبوں کےلئے خطیر فنڈز خرچ کر رہے ہےں،وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کی صوبے میں ای رجسٹری نظام نافذ کرنے میں خدمات کو سراہا اور کہامحکمہ ریونیو سے متعلق عوام کی شکایات بڑی حد تک دور ہوں گے،محسن نقوی نے ساہیوال بائی پاس پر جاری ترقیاتی کام کا بھی معائنہ کیا اور محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی کام کی رفتار تیز کرکے منصوبہ دسمبر تک مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کم ہو سکیں،منصوبے کی تکمیل کےلئے درکار مزید40کروڑ روپے فوری جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی،محسن نقوی نے ساہیوال پاکپتن روڈ کی کارپٹنگ مکمل کرنے کےلئے درکار 2ارب روپے فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا جس سے اہم بین الضلاعی دورویہ سڑک کارپٹ ہو جائےگی۔
وزیراعلیٰ نے ساہیوال شہر سے گزرنے والی اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر و مرمت اور توسیع کی بھی اصولی منظوری دیتے ہوئے محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے، بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان ،ایم ایس ڈاکٹر اختر محبوب،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر اظہر نقوی نے ہسپتال میں دستیاب علاج معالجے کی سہولیات پرتفصیلی بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ3اور کارڈیالوجی وارڈ بھی گئے ،مریضوں سے ادویات کی دستیابی پر سوالات کئے۔
ایم ایس آفس میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پسپ پروگرام پر عملدرآمدسے شہرکے سیوریج و پانی کے مسائل30، 40سال تک حل ہو جائیں گے اور ساہیوال کا شمار بھی جدید شہروں میں ہوگا،وزیراعلیٰ نے یقین دلایا ہسپتال میں ڈاکٹروں ، طبی عملے اور ادویات کی دستیابی کی کمی نہیں ہونے دیں گے،محسن نقوی نے میڈیاپر زور دیا وہ عوامی مسائل خصوصاً سموگ کے مسئلے کو اجاگر کریں اور دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے ہونےوالی فضائی آلودگی کے مضرات سے عوام کو آگاہ کریں، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان نے بتایا ہسپتال میں ایم آر آئی مشین جنوری میں انسٹال کر دی جائے گی جس سے مریضوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















