پی ٹی آئی کو ابھی تک جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟،لاہور ہائیکورٹ

لاہور(کور ٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس راحیل کامران نے تحریک انصاف کی جانب سے لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت جسٹس راحیل کامران نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا بتائیے کیا مسئلہ ہے، کیوں ابھی تک اجازت نہیں دی گئی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو جمعہ تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنر فیصلہ کر کے بتائیں اجازت دینی ہے یا نہیں،وجوہات بھی بتائیں۔