لاہور(کرائم رپورٹر)سابق صوبائی وزیر کی گاڑی پر فائرنگ،اعجاز عالم آگسٹن اوربھتیجا محفوظ رہے،مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 موٹر سائیکل سواروں نے رائیونڈ روڈ ظفر پھاٹک کے قریب گاڑی پر گولیاں برسائیں،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹن نے کہا میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں،لگتا ہے ملزم کسی واردات کےلئے آئے تھے۔
گاڑی پر فائرنگ،اعجاز عالم آگسٹن اوربھتیجا محفوظ رہے



















