اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے کہاہے غیر جانبدارانہ و منصفانہ انتخابات یقینی بنائیں گے،ای سی پی نے سیاسی جماعتوں کےساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت مکمل کرکے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتوں سے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق پر فیڈ بیک لیا، سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق میں اپنی تجاویز بھی پیش کیں،تجاویز پر غور کیا اور ڈرافٹ ضابطہ اخلاق میں مناسب ترامیم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ای سی پی کے اعلامیے میں مزید کہا گیاالیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرائے گا، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائینگے۔
غیر جانبدارانہ و منصفانہ انتخابات یقینی بنائینگے،الیکشن کمیشن



















