اسلام آباد (بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے اسرائیلی درندوں نے درندگی کی انتہا کردی ،فلسطینی آبادی پر بھیڑیوں کی طرح حملہ آورہے،عالمی برادری ،خصوصاً مسلم امہ اسرائیل کے غیر انسانی طرزعمل کا فوری نوٹس لے۔
اپنی ٹوئٹ میں فضل الرحمن نے کہاغزہ میںہسپتالوں، سکولوں، پانی کے ذخیروں اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنا یاجارہاہے لیکن مغرب کے نام نہاد مہذب معاشرے خاموش ہیں،مغرب کے متضاد اور دوغلے رویئے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
اسرائیلی درندوں نے درندگی کی انتہا کردی،فضل الرحمن



















