پرویز الٰہی نے توہین عدالت درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب وصدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

انٹر کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی7 ستمبر کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر فریقین کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے،پرویزالٰہی نے عدالت میں پیش کرنے اوررہائی کا حکم دینے کی استدعا بھی کردی۔