افسروں کے تبادلے ، چیف سیکرٹری بلوچستان الیکشن کمیشن طلب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)افسروں کے تبادلے پر چیف سیکرٹری بلوچستان طلب ،الیکشن کمیشن نے کہاہے نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر سرکاری افسروں کے تبادلے نہیں کرسکتیں،چیف سیکرٹری بلوچستان 10 اکتوبر کو پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نے کہا صاف، شفاف منصفانہ انتخابات کےلئے نگران حکومتیں معاونت کی پابند ہیں،اجازت کے بغیر سرکاری افسروں کے تبادلے نہیں کرسکتیں۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں سندھ و بلوچستان کا دورے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران رواں ماہ سندھ ،بلوچستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران الیکشن کمیشن انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گا، صوبائی وزرائے اعلیٰ و دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔