نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے، خواجہ آصف

لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیر دفاع ومرکزی رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا ہے نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاقائد ن لیگ 21 اکتوبر کو واپس تشریف لا رہے ہیں، تمام مسائل حل ہوں گے،پانامہ میں نواز شریف کا نام نہیں تھا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، ملکی تاریخ میں سابق وزیراعظم سے اپیل کا حق بھی لے لیا گیا ایسا سلوک تو بدترین ملزموں سے بھی نہیں کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا شور مچانے والی پی ٹی آئی کو ماضی یاد نہیں آیا،قائد ن لیگ کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے کے ایجنڈے کا نہیں پتہ، نواز شریف ایک 2ملکوں سے ہو کر پاکستان آ رہے ہیں،ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، سمگلنگ رکنے سے ڈالر میں استحکام آگیا، غیرملکیوں کےخلاف ایکشن سے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔