تہران(مشرق نیوز)اسرائیل پر حملے سے ایران خوش،فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو مبارکباد دےدی۔
ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے مشیر رحیم صفوی نے کہا فلسطین و مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی مزاحمت کاروں کےساتھ کھڑے ہیں، قابض صہیونی ریاست پر حملہ کرنے پر حماس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دوسری جانب مصر و ترکیہ نے صورتحال کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے تحمل اختیار کرنے پر زور دےدیا،مصری وزارت خارجہ نے کہاشہریوں کو مزید خطرے میں ڈالنے سے بچانے کےلئے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ادھر ترک صدر رجب طیب اردگان نے فریقین پر زور دیاکشیدگی میں اضافے والے اقدامات سے گریز کیاجائے۔
اسرائیل پر حملے سے ایران خوش،ساتھ دینے کااعلان



















