اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق چیئرمین سینٹ ومرکزی رہنماپیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہاہے الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ دے،اعلان میں تاخیر سیاسی عدم استحکام اور معاشی بے یقینی کو جنم دے رہی ہے۔
اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا الیکشن کمیشن اسمبلی کی تحلیل کے 90 دنوں کے اندر انتخابات نہ کرا کے پہلے ہی آئین کی خلاف ورزی کر چکا،حلقہ بندیوں کا عذر باقی نہیں رہا، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پر پارلیمانی نگرانی کیلئے فوری سینٹ کا اجلاس بلایا جائے۔
الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ دے،رضا ربانی



















