ڈیل نہ کوئی پلان بی،نوازشریف استقبالیہ کے بعد سامنے سرنڈر کرینگے،رانا ثنا

لاہور(اپنے رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پانے کا تاثر بالکل غلط ہے،ڈیل ہوئی نہ کوئی پلان بی ہے،نوازشریف استقبالیہ کے بعد عدالت کے سامنے سرنڈر کرینگے،بغیر گارنٹی ریلیف کایقین ہے،وقت ایسا نہیں اپنے دکھڑے لےکر بیٹھ جائیں،نوازشریف 21اکتوبر کو ضرور آئیں گے، نوازشریف کسی ڈیل سے واپس نہیں آرہے ،کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو کیا اس لئے معاف کر دیا جائے انتخابات میں حصہ لینا ہے۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں لاہور ڈویژن کے رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہالیگل ٹیم کو کیس کے پیش نظر یقین ہے نواز شریف کو ریلیف ملے گا ایسے ریلیف بیسیوں لوگوں کو پہلے بھی ملے،کسی اشاروں پر یقین نہیں اگر نئے پاکستان اور نام نہاد نیٹ کلین کا تجربہ نہ کیا جا تا جو بعد میں فتنہ فساد ثابت ہوا تو 2021-22 میںسی پیک مکمل ،ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا تھا،فتنہ حکومت کاخاتمہ نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔

رانا ثنا نے کہا28 جولائی 2017 کو مینیجڈ فیصلہ کیا گیا، بابائے رحمتے کی سربراہی میں جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ سرگرم تھی ، بابا رحمتے کے فیصلوں سے پاکستان بحرانی کیفیت میں مبتلا ہے، فتنے کی حکومت کوختم نہ کیا جاتا تو پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا،قائد ن لیگ نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت سے نکالا ،پوری قوم آمد کا انتظار کر رہی ہے، بعض لوگوں نے منفی باتیں کرنے کا ٹھیکہ لے لیا۔

لیگی رہنما نے کہانوازشریف وطن واپسی پردوبارہ اپنی جماعت کو لیڈ کریں گے، قوم کی امید کو یقین میں بدلنے کا عزم لےکر آرہے ہیں،9 مئی کو سازش کے تحت پاکستان کے دفاع پر حملہ کیا گیا،کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو کیا اس لئے معاف کر دیا جائے انتخابات میں حصہ لینا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا نے کہاگھوڑا گھاس سے دوستی کرے گا تو پھر کھائے گا کیا ، پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ن لیگ مخالف ووٹر کو متوجہ کرنا ہے، پیپلزپارٹی خلاف بات نہیں کرے گی تو پھر مخالف کو کیسے متوجہ کرے گی۔