جنوری میں برف پڑے گی، بالائی علاقوں کے لوگ ووٹ کیسے دینگے؟،فضل الرحمن

ساہیوال (بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے جنوری میں برف پڑے گی، بالائی علاقوں کے لوگ ووٹ کیسے دیں گے؟،ملک میں موجودہ دہشتگردی سے دنیا میں پیغام جائے گا پاکستان پرامن ملک نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاجنوری میں ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوتی ہے، لوگ میدانی علاقوں میں آ جاتے ہیں وہاں کے لوگ اپنے علاقوں میں ہی نہیں ہوں گے تو ووٹ کیسے دیں گے؟معاملے پر الیکشن کمیشن کو سوچنا ہوگا۔

امیر جے یوآئی نے کہا پی ٹی آئی کے مسائل ابھی عدالت میں ہیں،ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیں،زر مبادلہ ذخائر 2 ارب پر لانے والے پی ٹی آئی والے ہیں، معاشی لحاظ سے ملک کو دلدل میں گرانے والی بھی پی ٹی آئی ہے، ڈیڑھ سال میں پی ڈی ایم حکومت نے زرمبادلہ ذخائر کو 11ارب تک پہنچایا ، انتخابات ضروری نہیں بلکہ ملکی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے، ہر وقت الیکشن کےلئے تیار ہیں۔

فضل الرحمن نے کہاکسی نے میرے کہنے سے نااہل نہیں ہونا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کاموں سے خود کو نااہل ثابت کیا ،نواز شریف کے دوستوں سے جب بھی پوچھا انہوں نے کہا وہ آئیں گے، پی ڈی ایم اتحاد اب غیر فعال ہے ،نوازشریف کے ویلکم کی ترتیب ن لیگ والے ہی بنائیں گے۔