ن لیگ کااسٹیبلشمنٹ کےساتھ ٹکراو پالیسی سے گریز ، ملکر چلنے پر اتفاق

لندن(مشرق نیوز)ن لیگ کایوٹرن،لندن میٹنگز میں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراو کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے ملکر چلنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اوراسحاق ڈار نے لندن میں نوازشریف سے اہم ملاقاتیں کیں، ن لیگ کی قیادت نے لندن میٹنگز میں پارٹی بیانیے پر اہم فیصلے کیے،نوازشریف کو وطن واپسی و آئندہ کی حکمت عملی پر شہباز شریف ،اسحاق ڈار نے مشورے دئیے جبکہ لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق میٹنگزمیں اتفاق کیاگیاپارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی،انتقامی سیاست سے گریز کیاجائےگا،پہلی ترجیح پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالنا ہوگا،اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراو کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے ملکر چلنے کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مفاہمت بڑھانے پر اتفاق کیا۔