لاہور (خبر نگار) ماہر قانون عرفان قادر نے کہا ہے نوازشریف نے واپس نہ آکر اچھا کیا تھا، سابق چیف جسٹس نے مرضی کے بنچ بنائے، پانامہ کیس کھلا تو سپریم کورٹ کو قائد ن لیگ کوریلیف دینا پڑے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاماہر قانون عرفان قادر نے کہا سابق چیف جسٹس ہم خیالوں کو بنچ میں شامل کر کے کیس سنتے تھے، پانامہ کیس کھلے گا تو سپریم کورٹ کو نوازشریف کو ریلیف دینا پڑے گا، میری اطلاعات کے مطابق نوازشریف 21 اکتوبر کو واپس آئیں گے، سابق چیف جسٹس کے ہوتے ہوئے انصاف کی توقع نہیں تھی۔
عرفان قادر نے مزید کہا نوازشریف اگر مجھے بلائیں گے تو قانونی رائے دوں گا، فیصل صالح حیات کیس کی مثال موجود ہے، فیصل صالح حیات جیل نہیں گئے تھے۔
پانامہ کیس کھلا تو نوازشریف کو ریلیف دینا پڑےگا، عرفان قادر



















