پارلیمنٹ کا بنا پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون آئینی ہے،ق لیگ
اسلام آباد (بیورورپورٹ)ق لیگ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےخلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کر دی،جواب ایڈووکیٹ زاہد ایف ابراہیم نے جمع کرایا۔
ق لیگ نے اپنے جواب میں استدعا کی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےخلاف درخواستوں کو مسترد کیا جائے، ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی کو فروغ ملا ، پارلیمنٹ کا بنا پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون آئینی ہے،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کے اختیارات کےخلاف نہیں، قانون میں چیف جسٹس کے اختیار کو 2 سینئر ججز کےساتھ شیئر کیا گیا، قانون سے عدلیہ کے اختیار میں کمی نہیں اضافہ ہوا۔
ادھر درخواست گزار راجہ عامر کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے بھی سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا،وکیل خواجہ طارق رحیم کی جانب سے استدعا کی گئی چیف جسٹس کے اختیارات کی تقسیم کا قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر کالعدم قرار دیا جائے، عدلیہ کی آزادی کے قانون میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
جواب میں کہا گیا ہے پارلیمنٹ کی عدالتی معاملات میں مداخلت اختیارات کی آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہے۔



















