لاہور( اپنے رپورٹر سے)نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل جارج نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کر کے عیادت کی۔
ملاقات کے بعد چودھری شجاعت کے صاحبزادے چودھری سالک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا ملاقات میں کوئی سیاست بات نہیں ہوئی ، صرف شجاعت کی عیادت کےلئے رہائشگاہ پر آیا تھا ، شجاعت زیرک و بزرگ سیاستدان ہیں، 25ستمبر کو سربراہ ق لیگ کے والد محترم کی برسی بھی ہے ،پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات ہیں،خراج عقیدت پیش کیا۔
چودھری سالک نے کہا مشکور ہیں وفاقی وزیر انسانی حقوق نے ملک اور عوام کے مسائل کی بات کی ،شجاعت نے بھی عوام کو درپیش مشکلات پر اپنے تحفظات ظاہر کئے ہیں،آصف زرداری سے ملاقات میں بھی شجاعت نے یہی بات کی ہے آپس کی لڑائی کی بجائے عوام کی فکر کرنی چاہئیں،شجاعت نے کہا تھا میںنواز شریف سے بھی بات کروں گا اگر ملک و قوم کی خاطر لڑائی کرنی ہے تو پھر تو ٹھیک ہے لیکن اپنے یا سیاسی مفادات کےلئے لڑائی کرنی ہے تو موجودہ حالات میں اجتناب کیا جائے،ملک جن نازک مراحل سے گزر رہا ہے اس میں آپس کی لڑائی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
سالک نے کہا آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پرکوئی بات نہیں ہوئی،انتخابات کا وقت قریب آئے گا سیاسی جماعتیں آپس میں بیٹھیں گی اور ضرور بات کریں گی،پنجاب میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن امیدواروں کی پوزیشن دیکھ کر ضرور اتحاد بنائیں گے،چودھری سالک نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی حتمی تاریخ نہ دئیے جانے کے سوال کے جواب میں کہا اگر وہ تاریخ دے دیتے اور ایک 2 روز اوپر نیچے ہو جاتے تو پھر نئی قیاس آرائیاں شروع ہو تیں،انہوںنے اندازاً وقت بتا دیا جنوری کے آخر میں انتخابات ہوں گے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















