لندن (مشرق نیوز)نیب ملکی تباہی کاباعث ہے،ن لیگی رہنما نے زرداری کے موقف کی تائید کر دی۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، آصف زرداری کا موقف درست ہے،نیب کا قانون پاکستان کیلئے تباہی کا باعث ہے،لیگی رہنما نے کہا نیب کا فیصلہ سیاستدانوں نہیں بلکہ پاکستان کےخلاف ہے، سول سرونٹ کسی فائل پر دستخط کرنے کو تیار نہیں، شاہد خاقان عباسی سے بھی کہا تھا قانون کو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کریں۔
ملک احمد خان نے مزید کہاوزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے دوستی ہے لیکن ہوٹل میں قیام کے دوران ملاقات نہیں ہوئی۔
زرداری کاموقف درست،نیب ملکی تباہی کاباعث ہے،ملک احمد خان



















