پاکستان پُرامن ملک،جاپان ٹریول ایڈوائزری پر نظرِثانی کرے: گورنر پنجاب

لاہور ( ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے ملاقات کی تجارت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلیغ الرحمٰن نے کہا پاکستان سیاحتی اعتبار سے پُرامن ملک ہے، جاپان اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرے۔

گورنر پنجاب نے کہا پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سپننگ ملز جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں، جاپان میں مقیم پاکستانی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔