احتساب اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا بھی ہونا چاہیے،منظور وسان

خیبر پور (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے انتخابات 28 جنوری کو ہونے کی پیشگوئی کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا احتساب اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا بھی ہونا چاہیے،پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اگلے انتخابات میں ن لیگ ،پیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتے گی، مختلف جماعتیں جے ڈی اے میں شامل ہوں گی لیکن پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

منظور وسان نے کہا میرا خیال ہے نواز شریف واپس آئیں گے، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا ہے، مہنگائی سے غریب عوام متاثر ہوتے ہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام نہ لیا جائے۔