اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹک جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری درخواست کو سماعت کےلئے مقرر کردیا۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر پیر کوسماعت کریں گے۔
ادھر لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کر دیں،لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 28 ستمبر کو سماعت کرےگا۔
سائفر کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر



















