انتخابات میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت ہوگی،جے یو آئی


اسلام آباد(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے جنوری میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک میں غیر جانبدارانہ انتخابات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سیکرٹری جنرل جے یوآئی عبد الغفور حیدری نے بیان میں کہاجے یو آئی نے ہمیشہ بروقت شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا،شفاف و غیر جانبدار الیکشن ہی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کا باعث ہے۔

سیکرٹری جنرل جے یوآئی نے کہاالیکشن کمیشن پر واضح کردیا انتخابات میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا،ہر ضلع کے الیکشن کمیشن افسر کو آر او کے اختیارات دئیے جائیں تاکہ شفافیت پر سوال نہ اٹھے۔