ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال ،عمران کےخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کے گرد شکنجہ مزید کس دیا گیا،نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے، انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکٹھے کیے تھے،نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری درخواست موصول ہوگئی۔

نیب راولپنڈی نے شکایت کی تصدیق کرکے انکوائری میں بدلنے کی درخواست دےدی۔