غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی سے جواب طلب

اسلام آباد ( ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بشریٰ کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پاکستان پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد قدرت اللہ کی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے 25 ستمبر کو فریقین کے وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔