چیف جسٹس اورسینئر ججز کی مشاورت سے رواں ہفتے کاروسٹرجاری کردیاگیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے رواں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا،روسٹر چیف جسٹس اور2سینئر ججز کی مشاورت سے جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس اور2سینئر ججز نے 5 بنچ تشکیل دئیے،بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین ،جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔

بنچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مسرت ہلالی ہیں،بنچ نمبر 3 میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس شاہد وحید اور بنچ نمبر 4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہراکبرنقوی ،جسٹس علی مظہر شامل ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ نمبر 5کاحصہ ہیں،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ میں شامل دیگر معاملات پر فل کورٹ سماعت جاری رہے گی۔