حلقہ بندی کمیٹیاں کام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کریں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(بیورورپورٹ)انتخابات کی تیاریاں تیز،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن میں حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت دی حلقہ بندی کمیٹیاںکام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کر لیں،26 ستمبر کو کام مکمل ہونے پر 27 تاریخ کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کو ممکن بنائےں گے۔