لاہور(خبر نگار)امریکہ میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا بہت آسان ہے،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا نے سوشل میڈیا پر شہباز گل کو جواب دےدیا۔
حبا فواد نے کہاوفاداری ہوتی تو آپ اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے ،یہ کیا وفاداری ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی اقتدار میں آئے تو آپ امریکہ سے اسلام آباد آ گئے، جیل گئے تو آپ امریکہ جاپہنچے،حبا فواد نے مزید کہااسد صاحب اور فواد پاکستان میں ہیں، پاسپورٹ بدل کر امریکہ نہیں گئے۔
گل صاحب!امریکہ میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا آسان ہے ،حبا



















