الیکشن اپنا اپنا،ن لیگ: خوش آمدید ،تیار ہیں،پی پی

لاہور،کراچی( اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ سعدرفیق نے کہا ہے سابق اتحادی جماعت کے سربراہ کے کوسنے اور طعنے الیکشن سٹنٹ کے سوا کچھ نہیں۔

ا پنے بیان میں سعد رفیق نے کہا اشرافیہ کو خرید کر ایک صوبہ کنٹرول کرنا کونسی عوامی سیاست ہے؟ سندھ میں ایم کیوایم،جے یوآئی،ن لیگ ودیگرملکر اچھا الیکشن لڑسکتے ہیں، یہی صورتحال رہی تو الیکشن اپنا اپنا، تب تک کےلئے ٹاٹا،بائے بائے، سی یو سون۔

سعدرفیق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا خوش آمدید جناب، تیار ہیں۔