انتخابی نتائج مرتب کرنیوالے الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خامیاں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)انتخابی نتائج مرتب کرنیوالے الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خامیاں سامنے آگئیں،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سسٹم میں خامیاں ،اوورلوڈ مسائل ہیں، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا کوئی پائلٹ پراجیکٹ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی نئے سسٹم کو ضمنی انتخابات میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ کئے بغیر سیاسی جماعتوں کو اعتماد کیسے حاصل ہو گا؟۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سسٹم کی ٹریننگ کے دوران خامیوں کی نشاندہی کو جلد درست کر دیا جائیگا، سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں، سب کچھ بہترین چل رہا ہے۔