ججز کوبلاسود قرض دینا غیرمساوی سلوک ہے،پاکستان بار کونسل

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان بار کونسل نے کہاہے اچھی تنخواہیں اور مراعات لینے والے ججز کوبلاسود قرض دینا غیرمساوی سلوک ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ملک معاشی بحران سے گزر رہا ،ججز کو بلا سود قرض دینا غیر اخلاقی و غیر قانونی ہونے کےساتھ عوامی پیسے کا ضیاع ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا عام شہریوں کو 20 سے 25 فیصد شرح سود کیساتھ قرض ملتا ہے، ججز جن کی تنخواہیں اور مراعات پہلے ہی بہت زیادہ ہیں ،بلا سود قرض دینا ججز ضابطہ اخلاق کےخلاف ہے، اچھی تنخواہیں اور مراعات لینے والے ججز کو بلا سود قرض دینا غیر مساوی سلوک ہے،نگراں حکومت فیصلہ فوری واپس لے۔