اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر کام کی رفتار اور نیشنل آئی ٹی بورڈ ،نادرا نے نتائج مرتب کرنےوالے سسٹم پر مکمل اطمینان کااظہار کر دیا۔
الیکشن کمیشن میں رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی،عملدرآمد کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا، بریفنگ میں الیکشن کمیشن ممبران، وفاقی وزیر، سیکرٹری آئی ٹی، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور نادرا کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔
شرکا نے الیکشن کمیشن کے نتائج مرتب کرنے کے سسٹم پر مکمل اطمینان کااظہار کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے جاری کام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ، ڈسٹرکٹ وائز قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے کوٹے کا تعین کر دیا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کر دیا جو شیڈول کے مطابق مکمل ہو گا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نیشنل آئی ٹی بورڈ اورنادرا انتخابی نتائج مرتب کرنےوالے سسٹم سے مطمئن



















