جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس ،پرویزالٰہی 2روزہ ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میںپرویزالٰہی کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے پرویز الٰہی کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے پر سماعت کی، پولیس نے پرویز الٰہی کو عدالت کے روبرو پیش کیا،پولیس نے 15روزہ جسمانی ریمانڈ مانگتے ہوئے کہا ملزم نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیلئے گاڑیاں، ڈنڈے فراہم کئے، حملہ کرنے کیلئے لوگوں کو اسلام آباد بھجوایا، گاڑیاں برآمد کرنی ہیں۔

پرویز الٰہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا جسمانی ریمانڈ کی استدعا بڑی مضحکہ خیز ہے، پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ میں درج 2مقدمات میں بری کیا گیا لیکن رہائی کے فوری بعد گرفتار کیا گیا، سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پرویزالٰہی نے عدالت کے سامنے بیان دیا انسداد دہشتگردی عدالت سے نکلیں گے تو نیب والے گرفتار کرلیں گے، رات کو ایس پی صاحب پاس آئے ، انہوں نے کہا آپ کو 17 سال پرانے نیب کے کیس میں گرفتار کرنا ہے۔

پولیس کی جانب سے پرویزالٰہی کو لےجانے کی کوشش کی گئی تو سابق وزیراعلیٰ نے کمرہ عدالت سے باہر جانے سے انکار کردیا اور کہا عدالتی حکم کے مطابق جاو¿ں گا،عدالت نے پرویز الٰہی کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 8 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

بعدازاںعدالت نے تحریری حکم نامے میں کہاپرویز الٰہی کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے، ملزم کا جسمانی ریمانڈ شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں میڈیکل کرایا جائے، ملزم چونکہ عمر رسیدہ شخص ، ڈپٹی وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، سپیکر بھی رہ چکے ،دوران حراست اچھی جگہ پر رکھا جائے۔

دوسری جانب بازیابی کیس میںلاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس مرزا وقاص رﺅف نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو کیسے نظر انداز کیا گیا؟،عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا، اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے استفسار کیا گیا عدالتی حکم موجود ہے تو آپ کا کیاموقف ہے، عدالتی حکم بہت صاف تھا مگر گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا پمز میں پرویز الٰہی کو لے کر گئے، سکیورٹی کی وجہ سے پولیس لائن میں رکھا، یہاں لانا مشکل ہے، جسٹس مرزا وقاص رﺅف نے پوچھا یہاں سے لے جاتے ہوئے کوئی مشکل نہیں تھی، پرویز الٰہی کو پیش کرنا کسی کی انا ءکا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے،آئی جی سپریم کورٹ اور چیف کمشنراسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، توہین عدالت کی کارروائی الگ سے جاری رہے گی۔