بشریٰ ،عمران کی بہنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نعیم پنجوتھا
اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے بشریٰ اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا بشریٰ اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سابق خاتون اول کو روزانہ عدالتوں کے چکر لگوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وکیل نے مزید کہاچیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سے منسلک بیانات غلط ہیں،حقیقت سے تعلق نہیں ،بہنوں کےخلاف کرپشن مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔



















