گورنر سندھ کی نواز شریف سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

کراچی (ایم این پی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی،سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات، عام انتخابات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔