اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ورہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے بجلی 15روپے یونٹ سستی کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے پی ڈی ایم حکومت بجلی کی قیمت 4روپے یونٹ کم کر سکتی تھی لیکن نہیں ہو سکا، بجلی کے فی یونٹ میں 15روپے کمی اب بھی ممکن ہے، نگران حکومت ریلیف دے سکتی ہے۔
خورشید شاہ نے کہانواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں کیونکہ طبیعت ٹھیک نہیں شاید نہ آئیں،شہباز شریف بالکل کہتے ہوں گے نواز شریف اکتوبر میں آئیں گے لیکن میں کہتا ہوں طبیعت ٹھیک نہیں، نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہو سکتی ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہاملکی مفاد اور وقار کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر قانونی کارروائی ہونی چاہئے جو بھی غیر آئینی اقدام کرے گا سزا بھگتے گا، آئین میں ہر خرابی کا علاج موجود ہے،خورشید شاہ نے کہا عوام کو ریلیف کیلئے بلا تاخیر اقدامات اٹھانا ہوں گے، وسائل کی منصفانہ تقسیم معاشرتی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔
نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہو سکتی ہے،خورشید شاہ



















