لاہور (اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے قانون و انصاف کے چہرے کو ساس و بچوں کی خاطر مسخ کرنے پر عمر عطا بندیال تاریخی بدنامی ساتھ لیے جا رہے ہیں، جواب دینا پڑے گا یا پھر ثاقب نثار کی طرح دنیا سے منہ چھپا کر ساری زندگی گزارنی پڑے گی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر ) پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کہا جس حالت میں چوروں کو رکھا جاتا ہے اس سے بہت بہتر حالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رکھا گیا ،نواز شریف کی طرح انتقام پر مبنی سیاسی مقدمہ نہیں ،چوری ثبوتوں کےساتھ پکڑی گئی،مہینوں صفائی کے متعدد مواقع دئیے گئے مگر بندیال کا لاڈلہ ناک کے نیچے عدالت سے بھاگتا رہا، تب کیوں نہ بولے؟۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا چیف جسٹس صاحب!جب نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں بغیر کسی قصور کے اتنی سخت سزائیں سنائی گئی تھیں،آپ بھی شامل تھے،کیا اس طرح کا کوئی سوال پوچھا تھا؟یا سب آپ کو عمران کےلئے یاد آتا ہے؟ پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہاﺅس شفٹ کیا تھااب ہوٹل کیسا رہے گا؟۔
چور کیلئے اب ہوٹل کیسا ؟،چیف جسٹس تاریخی بدنامی ساتھ لیے جا رہے ہیں،مریم



















