اسلام آباد (بیورورپورٹ)رانا ثنا کو ریلیف،سپریم کورٹ نے ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج کردی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نیب درخواست پر سماعت کی، نیب وکیل نے موقف اپنایا لاہور ہائی کورٹ رانا ثنا کےخلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ۔
عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر رانا ثنا کی نیب کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیل نمٹا دی۔
رانا ثنا کو ریلیف،ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج



















